ڈگری کالج ترال میں شجر کاری تقریب

ترال// گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں محکمہ سوشل فارسٹری کے اشتراک سے یوم شجر کاری کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس دوران تقریب میں محکمہ سوشل فارسٹری کے ادراے کی این ایس ایس ونگ سے وابستہ طلبا کالج عملے نے شرکت کر کے ادارے میں مختلف اقسام کے تقریباً5ہزارپوددے لگائے ۔اس دوران تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر کے  مہم کا آغاز کیا۔اس دوران کالج کے پرنسپل عبدالمجید صوفی نے بتایا کہ کالج میں تمام نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں شد مد سے جاری ہیں ۔