پونچھ//ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر سینئر افسران پر مشتمل مختلف سکواڈ تشکیل دیئے گئے جنہوںنے ایک ساتھ کئی سرکاری دفاتر کا معائنہ کیا جس دوران 100سے زائد ملازمین کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیاگیاہے ۔موصوف کی ہدایت پر اے ڈی ڈی سی پونچھ کی قیادت میں حویلی ، ایس ڈی ایم سرنکوٹ کی قیادت میں سرنکوٹ اور اسی طرح سے تحصیلدار بالاکوٹ و تحصیلدار منکوٹ کی قیادت میں متعلقہ علاقوں میں دفاتر کا معائنہ کیا گیا ۔اس دوران گورنمنٹ پرائمری سکول لوہر بھاٹی دھار ، پرائمری سکول پراٹاں بھاٹی دھاراور پرائمری سکول سوالا نڑول مقفل پائے گئے ۔اس کے علاوہ بلنوئی میں شیپ فارم ،منڈی تحصیل میں کے کئی دفاتر اور دیگر علاقوں میں بھی ملازمین غیر حاضر پائے گئے ۔اس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے سو سے زائد ملازمین اور ان کے افسران کے نام اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیاگیاہے ۔ساتھ ہی غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں ۔