ڈپٹی کمشنرنے سپورٹس سٹیڈیم راجوری کے تعمیراتی کام کاجائزہ لیا

راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمداعجازاسدنے 1.52کروڑروپے کی لاگت سے جاری سپورٹس سٹیڈیم راجوری کے تعمیراتی کام کاجائزہ لیا۔اس دوران ڈی ڈی سی نے متعلقہ حکام کوہدایات دیں کہ مقررہ وقت کے اندرکام کی تکمیل کے ساتھ ساتھ معیارکویقینی بنایاجائے ۔اس دوران  پویلین اوردیگرکچھ کاموںکی تکمیل کیلئے 20 فروری مقررکی گئی ۔ڈپٹی کمشنرنے انڈورسپورٹس کمپلیکس ،مین ہال ،چیجنگ رومز کاجائزہ لیااورمتعلقہ تعمیراتی ایجنسی کوہدایت دی کہ دودنوں کے اندرکام کوشروع کیاجائے۔اس موقعہ پر طلباء اورکھلاڑیوں نے بھی ڈی ڈی سی سے ملاقات کی اورمیدان کوتوسیع دینے کامطالبہ کیا۔اس موقعہ پر ڈی سی نے یوتھ سروسزسپورٹس افسراورایس ای پی ڈبلیوڈی کومعاملہ کودیکھنے اوراس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندرڈی پی آرجمع کرانے کی ہدایت دی۔اس دوران چیف پلاننگ آفیسر ،یوگیندرکٹوچ، ایس ای پی ڈبلیوڈی ،محمدپرویز ،ضلع یوتھ سروسزاینڈسپورٹس آفسرسورن سنگھ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرپی ڈبلیوڈی اورسپورٹس کونسل کے اہلکاران بھی ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ تھے۔