سرینگر/ /گذشتہ روزضلع با نڈ ی پورہ کے حاجن علاقے سے تعلق رکھنے والے چار افراد کے کرئونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدجمعہ کو ڈو یژ نل کمشنر کشمیر، بی کے پولے نے علاقے کا دور ہ کر کے مجمو عی صورتحال کا جائز ہ لیا۔ اس دوران قصبہ سے تعلق رکھنے والے مزید چار مشتبہ مریضوں کو سکمز منتقل کیا گیا ۔ یہ چاروں اُن چار افراد کے رابطے میں آئے تھے جن کے ٹیسٹ گذشتہ روز مثبت آئے ہیں۔ علاقے میں ڈاکٹروں کی کئی ٹیمیں خیمہ زن ہیں جبکہ بلاک حاجن کے بیشتر چھوٹے طبی مراکز کو بند کر کے وہاں تعینات طبی عملے کورو نا وائرس کی خصوصی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ حاجن میں کورو نا کی چار رپورٹیں مثبت آ نے کے تیسر ے روز بھی پورے علاقے میں خوف و دہشت کا عالم رہا ۔حکام نے احتیاطی طور حاجن کے اندر داخل ہونے کے سبھی راستوں کو سیل کیا ہے اور کسی کو بھی اند ر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اس دوران ڈو یژ نل کمشنر کشمیر، بی کے پولے نے علاقے کا دور ہ کر کے ایک میٹنگ میںمجمو عی صورتحال کا جائز ہ لیا۔ ڈویزنل کمشنر پی کے پال نے ضلع میں قائم قرنطینیہ مراکز میں بہم سہولیات کی جانکاری حاصل کی اور بعض مراکز کا معائنہ کیا ۔ اُنہیں بتایا گیا کہ 19قرنطین مراکز میں 730 بیڈ رکھے گئے ہیں جبکہ129افرادکو ضلع کے قرنطین مراکز میں علاج اور دیکھ ریکھ ہورہی ہے۔ بیرون ملکوں اور بیرون ریاستوں سے آئے 290میں سے 161 کو گھروں میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ڈویژ نل کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ قصبہ میں کورو نا کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔ محکمہ صحت ، مال ، پولیس اور میونسپل کمیٹی کے اہلکارلگاتار قصبہ میں خیمہ زن ہیں اور انہوںنے علا قے میں سکریننگ کا عمل جاری رکھا۔ ان ٹیموں نے گھر گھر جاکر کورنا وائرس سے متاثرین کے ساتھ رابطوں کی تفصیل جمع کیں اورکم و بیش دوہزارگھروں میں جاکر لوگوں سے تفصیلات حاصل کیں۔اس دوران چیف میڈ یکل آ فیسر بانڈ ی پورہ نے ایک آ رڈر زیر نمبرCMOB/BPR/540.44 جا ر ی کیا جس کے میں تمام چھوٹے طبی مراکز کو بند کر نے کا حکم دیا گیا اور ان مراکز کے اسٹا ف کو کو رو نا وائر س سے بچائوکی خصوصی ڈیوٹی پرلگا دیا گیا ہے اور انہیں بلاک میڈ یل آ فیسر حاجن کے پاس رپورٹ کر نے کیلئے کہا گیا ہے تاہم حاجن، سمبل ، نوگام ، نائد کھے اور اجس میں قائم اسپتال برابر کام کرتے رہیں گے۔