ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر انتظامیہ نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ دوکانداروں، ہوٹل مالکان و دیگر اداروں سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کر نے پر زور دیا ہے۔اس سلسلہ میں بدھ کے روز پولیس و سیول انتظامیہ نے ضلع کے مختلف بازاروں و قصبوں کا دورہ کرکے کووڈ 19 ہدایات پر عمل پیرا رہنے کی لوگوں کو ہدایت دی. ادھر آج ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران 63 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور چودہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 256 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7971 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کووڈ 19 سے 138 افراد فوت ہوئے ہیں اور 653352 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔