ڈوڈہ//ضلع کے بلاک عسر کے موضع جاٹھی میں محکمہ باغبانی کی طرف سے زیر قیادت چیف ہارٹیکلچر افسر ڈوڈہ مدن لعل ایک بیداری کیمپ/سیمنار کا اہتمام کیاگیا، جس میں 250سے زائد باغ مالکان نے شرکت کی۔کیمپ کا اہتمام PMKSY سکیم کے تحت منعقد کیا گیا، جس میںکسانوں کو متعدد سکیموں خصوصاً مائیکرو اریگیشن اور باغبانی میں اسکے افائدوں سے واقف کیا گیا ۔محکمہ زراعت، شیپ ہسبنڈری اور انیمل ہسبنڈری کے افسروں نے بھی کیمپ میں اپنے سٹال لگائے تھے اور کسانوں کو متعدد سکیموں جیسے کہ کسان کریڈٹ کارڈ اور وزیر اعظم کسان سکیموں کی جانکاری دی۔تحصیل انتظامیہ نے محکمہ باغبانی کی جانب سے ایسا بیداری پروگرام منعقد کرنے کی کافی ستائش کی اور سب۔ڈویژن کے ہر ایک مقام پر ایسے کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت دی۔پروگرام کے اختتام پر ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ افسر عسر راحت بشیر نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔