ڈوڈہ میں کرونا سے مزید 20 افراد متاثر

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں پیر کے روز کویڈ 19 کے 20 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 1 مریض صحتیاب ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کویڈ جانچ کے دوران بیس افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور ایک مریض صحتیاب ہوا ہے۔ اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 169 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7946 پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں اب تک کویڈ 19 سے 138 افراد فوت ہوئے ہیں اور 651557 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔