ڈوڈہ میں لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کا اجلاس | پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع بادی تشکیل دی

ڈوڈہ //لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن ڈوڈہ کے بینر تلے پنشنرز ایسوسی ایشن کے ضلع سطحی انتخابات منعقد کروائے گئے جس انجینئر نذیر احمد شیخ صدر منتخب ہوئے جبکہ نظام الدین بٹ جنرل سیکرٹری، گوپال رانا نائب صدر و محمد شفیع بٹ کو جائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔اس دوران ضلع صدر نیاز احمد راہی نے نومنتخب پنشنرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے امید ظاہر کی کہ وہ سابق ملازمین کو درپیش مسائل ابھارنے میں لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے بینر تلے کلیدی کردار ادا کریں گے۔انہوں سرکار سے میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کرنے و سرکاری ملازمین کے حق میں گیارہ فیصد ڈی اے کی قسطیں واگذار کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے محمد شفیع شیخ کو سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر نو منتخب ضلع صدر انجینئر نذیر احمد نے لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے سبھی اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے و آپ کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔