ڈوڈہ میں لاپتہ شخص کی نعش جنگل سے برآمد

 ڈوڈہ //ضلع کے کاشلی گائوں میں گزشتہ صبح اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب پچھلے ایک ہفتے سے لاپتہ ایک شخص کی نعش گائوں کے قریبی جنگل میں پائی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت رمیش کمار ولد شیوکمار ساکن خاشلی تحصیل پھگسو ضلع ڈوڈہ کے طورپرہوئی ہے جو 31مئی 2019سے لاپتہ تھا۔بتایاجاتاہے کہ یہ شخص کسی کام سے 31 مئی کوباہرگیاتھا لیکن وہ گھرواپس نہ لوٹا،اوراس کے بعداہل خانہ نے اس کی رپورٹ متعلقہ پولیس سٹیشن میں کروائی ۔ایس ایچ او ٹھاٹھری سریش کمارکی قیادت میں پولیس نے مختلف مقامات پرچھاپے مارے اوراس دوران اسے گزشتہ روزصبح گلوپاس جنگل سے اس کی نعش برآمدکی ۔اس دوران ایس ایچ اوسریش گوتم بھی موقعہ پرپہنچے اورنعش کوپوسٹ مارٹم کیلئے ٹراماہسپتال ٹھاٹھری پہنچایا۔اس بارے میں ایس ایچ اوٹھاٹھری کاکہناہے کہ پولیس نے دفعہ 174سی آرپی سی معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اوریہ پتہ لگایاجارہاہے کہ آیایہ معاملہ قتل کاتونہیں ہے‘‘