ڈوڈہ//محکمہ سو شل ویلفیئر ڈوڈہ نے آئی ٹی آئی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا ۔اس دوران کالج کے طلباء کے علاوہ دیگر مقامات سے آئے ہوئے لوگوں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر مقررین نے بچوں کے مسائل ،حقوق اور نشہ آور اشیاء و منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے ان کے سدباب پر زور دیا ۔کونسلر سجاد حسین اور سوشل ویلفیئر محکمہ کے حکام نے کہا کہ اس سیمینار سے اس پیغام کو گھر گھر تک پہنچایا جائے اور نشہ آور چیزوں اور منشیات کے استعمال سے نوجوان نسل کی زندگیوں کو بچایاجائے ۔