ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر انشل گڑک ،جو کہ ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کے چیئر مین بھی ہیں ،کی قیادت میں جمعہ کے روز سوسائٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔اجلاس میں اے ایس پی ونے کمار، اے سی آر دل میر چودھری ،سی ڈی پی او پوشوتم کمار کے علاوہ ضلع کے متعدد ضلع و سیکٹورل افسروںنے شرکت کی۔ڈی سی نے شرکا کو لوگوں میں ریڈ کراس سوسائٹی کے مدد کے لئے بیداری پھیلانے کو کہا ۔ریڈ کراس سو سائٹی آفات سماوی حالات میں انسانی زندگیوں کو بچانے میں ایک اہم کردار نبھاتی ہے۔اجلاس میں متعدد مدعوں پر ورشنی ڈالی گئی لیکن زیادہ زور سوسائٹی کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے پر دیا گیا ۔اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ نے متعددتجاویز پیش کیں۔ایس ایس پی ،جو کہ سوسائٹی کے وائس چیئرمین بھی ہیں ،نے پولیس۔پبلک میلوں ، شہرہ کاروائیوں، پولیس ویلفیئرفنڈ وغیرہ کے ذریعہ سے سوسائٹی کے لئے فنڈز اکتھا کرنے پر اتفاق کیا۔پرنسپل ڈرگی کالج ڈوڈہ نے کالج کی جانب سے منعقد کئے جا رہے سیمناروں اور دیگر پروگرامواں پر طلاب سے فنڈز اکٹھا کرنے پر اپنی رضامندی دکھائی۔جنرل منیجر ڈی آئی سی ڈوڈہ، چیف ایگزیکٹو افسر بی ڈی اے، اسسٹنٹ کمشنر و ضلع کے دیگر افسروں نے بھی سوسائٹی کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے اتفاق کیا۔
ڈوڈہ میں ریڈ کرس سوسائٹی کا اجلاس
