ڈوڈہ //ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے 3 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 10 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کووڈ جانچ کے دوران صرف 3 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 10 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 54 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد7889 پہنچ گئی ہے جبکہ ضلع میں اب تک کوؤڈ 19 کے 630675 ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اب تک 137 افراد فوت ہوئے ہیں۔