ڈوڈہ//ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے عوامی شکایات کے ازالے اور مختلف خدمات فراہم کرنے کے لئے ضلع کے متعدد مقامات پر ہفتہ وار بلاک دیواس کا انعقاد کیا۔پورا پروگرام ضلع ترقیاتی کمشنر (ڈی ڈی سی) وکاس شرما کی نگرانی میں منعقد ہوا۔مختلف محکموں کی ٹیموں نے فرنٹ لائن فیلڈ کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر کئی عوامی مسائل نپٹارا موقع پر ہی کیا گیا. بلاک دیوس کا انعقاد بلاک ہیڈ کوارٹر کاستی گڑھ میں ہوا جس کی صدارت اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ پران سنگھ نے کی۔ انہوں نے پنچائتی اراکین اور عام لوگوں سے ملاقات کی، سرکاری افسران کی دستیابی اور زمینی سطح پر مختلف فلاحی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔پروگرام کے دوران 76 شکایات/درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 69 ممکنہ شکایات کا متعلقہ محکموں کے افسران/اہلکاروں نے موقع پر ہی ازالہ کیا اور بقیہ کو متعلقہ حلقوں کو مقررہ وقت میں ازالے کے لیے بھیج دیا گیا، اس کے علاوہ متعدد خدمات بھی شامل ہیں۔ ضلع بھر میں پہلے سے مقرر کردہ مقامات پر منعقدہ دن بھر کے پروگرام کے دوران 05 زمرہ کے سرٹیفکیٹس، 133 ڈومیسائل سرٹیفکیٹس، 20 مختلف ریونیو پیپرز، اور 07 پیدائش/موت کے سرٹیفکیٹس لوگوں کو موقع پر فراہم کیے گئے جن میں بھدرواہ، سب ڈویڑن گندوہ، سب ڈویڑن عسر، سب ڈویڑن ٹھاٹھری اور کاستی گڑھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آیوشمان بھارت/صحت اسکیم کے تحت 06 خاندانوں کو شامل کیا گیا، 05 راشن کارڈ سیڈ کیے گئے اور 03 کسان کریڈٹ کارڈ استفادہ کنندگان کو موقع پر ہی جاری کیے گئے۔بی ڈی سی چیئرپرسن، ایس ڈی ایم، تحصیلدار، بی ڈی او کے علاوہ دیگر بلاک اور تحصیل سطح کے افسران بشمول فیلڈ فنکشنز نے بھی اپنے اپنے مقامات پر پروگرام میں شریک رہے۔