ڈوڈہ ضلع میں صاف و شفاف پارلیمانی چنائو یقینی بنائیں

ڈوڈہ // عام انتخابات 2019 کے سلسلے میں ضلع الیکشن افسرڈوڈہ ڈاکٹرساگرڈیفائیڈ کی صدارت میںایک میٹنگ کاانعقادکیاگیا جس میں ضلع میں انتخابات کے حوالے سے تیاریوں سے متعلق امورات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ امام دین ،سی پی اوڈوڈہ، ڈپٹی ڈی ای او ڈوڈہ موجودتھے۔میٹنگ کے دوران پولنگ سٹیشنوں پر ایشورڈ منیمم فیسلٹیز(اے ایم ایفز) ،ضابطہ اخلاق کی پاسداری،کمیونی کیشن پلان، ٹرانسپورٹ پلان،سیکورٹی پلان، ایس وی ای ای پی کے تحت ملازمین کوتربیت سے متعلق امورات پرغوروخوض کیاگیا۔اس دوران بتایاگیاکہ پولنگ سٹیشنوں پرشفاف اورخوش اسلوبی کے ساتھ انتخابات یقینی بنانے کیلئے بنیادی سہولیات کومہیارکھاجائے گا۔اس کے علاوہ بتایاگیاکہ بجلی،پینے کے پانی ، بیت الخلاء ،ریمپ ،وہیل چیئرس ،ٹرانسپورٹ کی سہولت پولنگ سٹیشنوں پردستیاب کرانالازمی ہے۔اس موقعہ پرمتعلقہ محکمہ جات کوہدایات دی گئیں کہ وہ تمام ترسہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔
اس موقعہ پر ضلع الیکشن افسرنے ماڈل کوڈآف کنڈیکٹ کی پاسداری یقینی بنانے کی افسران کوہدایت دی۔ضلع الیکشن افسرنے متعلقہ افسران کوہدایت دی کہ وہ لوگوں میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں جانکاری کوعام کریں۔انہوں نے تمام افسران کوہدایت دی کہ وہ ضلع میں شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے تعاون دیں ۔علاوہ ازیں ضلع ترقیاتی کمشنر نے سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقدکی۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے ماڈل کوڈ آف کنڈیکٹ کے امورات کے بارے میں جانکاری دی۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنرنے سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے کہاکہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ(ضابطہ اخلاق)  پورے ملک کے ساتھ ساتھ ضلع ڈوڈہ میں بھی نافذہے کی عمل آوری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بھی قوانین ہیں اگر ان کی خلاف ورزی کسی نے بھی کی تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے سیاسی لیڈران سے اپیل کی کہ وہ سویدا ایپ کے تحت کسی بھی طرح کی سہولت لیں ۔ڈی سی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے انٹرنیٹ پر مہیا ایپس کے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ تمام تر قوانین پر عمل درآمد کرنے پرزوردیا۔میٹنگ میں ڈی ایف او ڈوڈہ الوک موریا ،ڈپٹی ڈی ای اوپردیپ کمار، ڈی ٹی او ڈوڈہ ،ڈی آئی اوڈوڈہ اورسیاسی جماعتوں کے نمائندے موجودتھے۔