ڈوڈہ انتظامیہ کا شکایت ازالہ کیمپ

ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر انشل گارگ کی قیادت میں یہاں جمعرات کے روز عوامی دربار و شکایتی ازالہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں قصبہ دوڈہ و ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے اپنی شکایات پیش کیں۔ایس ایس پی شبیر احمد ،اے ڈی سی کشوری لعل، اے سی آر دل میر چودھری،سی پی او پرشوتم کمار، ایگزیکٹو انجینئر بجلی، صحت عامہ، تعمیرات عامہ ،ڈپٹی ایس پی ٹریفک ،اے آر ٹی او، اے ڈی محکمہ خوراک و رسدات، اے ڈی پلاننگ، صدرمیونسپل کمیٹی ڈوڈہ و دیگر وارڈ ممبران ،معزز شہریوں ،مختلف سیاسی پارٹیوں اور سماجی انجمنوں کے نمائندوں نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔دوران اجلاس ڈی سی کو لو گوں کے متعدد مسائل جیسے کہ محکمہ جنگلات، محکمہ تعمیرات عامہ، خوراک و رسدات، پی ایم جی ایس وائی، تعلیم، صحت ،بجلی ،صحت عامہ وغیرہ کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔صحت و صفائی، ایندھن کی عدم دستیابی، محکمہ صحت اور تعلیم میں عملہ کی کمی ،ٹریفک منیجمنٹ کے مدعوں، منشیات، بد رو نظام ، ناقص پانی اور بجلی سپلائی .کے مدعے بھ ا ُ ٹھائے گئے۔ڈی سی ڈوڈہ نے تمام مدعوں کو صبر و تحمل سے سُنا اور تمام شرکا سے فئیڈ بیک کا خیر مقدم کیا اور ٓنے والے وقت میں ان مسائل کے بر وقت ازالہ کی یقین دہانی کی۔انہوں نے ضلع میں ترقیاتی کاموں میں سرعت لانے کے لئے عوام کا تعاون طلب کیا۔