ڈورو میں’ ہرگائوں ہریالی‘ پروگرام کے تحت شجرکاری مہم

اننت ناگ //محکمہ جنگلات کی طرف سے ڈورو کے آگنو کمپارٹمنٹ نمبر میں ہر گائوں ہریالی پروگرام کے تحت مختلف اقسام کے درختوں کی شجر کاری کی گئی اور شجر کاری کے جدید تقاضوں کے طریقوں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کی گئی۔ اس موقع پر علاقے کے معززین ، سکولی بچے اور محکمہ کے اہلکار موجود تھے۔ شجر کاری مہم کے موقع پر زمینداروں میں مختلف اقسام کے پودے و جڑی بوٹیاں تقسیم کی گی۔ رینج آفیسر ویری ناگ امتیاز احمد شیخ نے بتایا کہ اب تک ہر گائوں ہریالی کے تحت شجر کاری کا کام کیا گیا ہے اور یہ مہم ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت تعلیمی اور سرکاری اداروں میں بھی شجرکاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت لوگوں میں مختلف اقسام کے پودے مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔