اننت ناگ//براگام ڈورو میں دوران شب لوگوں نے سارق کودبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔براگام میں دوران شب لوگ اُس وقت گھروں سے باہر آئے جب فاروق احمد وانی کے گھر میں ایک شخص نقب لگانے کی کوشش کر رہا تھا ۔اس بیچ مکینوں نے سارق کو دبوچ لیا اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا ،جس کی شناخت گلزار احمد سعید کے طور ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چوروں کی تعداد3تھی تاہم 2اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔ایس ایچ او ڈورو نے اس سلسلے میں کہا کہ ایک شخص کو گائوں والوں نے مشکوک حالت میں دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا ہے جس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ شاہ آباد میں گذشتہ ایک مہینے سے نقب زنی کے کئی واقعات پیش آئے ہیں ۔
ڈورو میں سارق لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا
