کوٹرنکہ// سب ضلع کوٹرنکہ کے گاؤں ڈنہ سوڑی پنچایت پنجناڑہ میں ڈی سی راجوری اعجاز اسد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ وید پرکاش اور چیف میڈیکل آفیسر راجوری ڈاکٹر سنیل شرما کی نگرانی میں بلاک میڈیکل آفیسر کنڈی ڈاکٹر اقبال ملک نے مفت طبی کیمپ اکاانعقادکیاگیاجس کا مقصد ہے لوگوں کو ہی سہولیات مہیاکراناتھا۔اس دوران لوگوں کی طبی جانچ کے بعددوائیاں فراہم کرنا اور بزرگوں کو پنشن کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ فراہم کرناتھا ۔ پنچائیت پنجناڑہ کے ڈنہ میں 192 سرٹیفکیٹ اجرا کیے گئے جن میں 170 اولڈ ایج سرٹیفکیٹ پینشن ، 10 فیٹنس سرٹیفیکیٹ لیبر کارڈ کیلئے، تین بیماری کی ،06 بیوہ سرٹیفیکٹ پنیشن کیلئے اور تین معزوری کے سرٹیفکیٹ موقع پر ہی جاری کیے گئے اور لگ بھگ 132 مریضوں کو چیک کیا گیا ۔اورانہیںمفت دوائیاں تقسیم کی گئیں اور ان کے لیبارٹری میں ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ کیمپ کے دوران لوگوں کو صحت ،اورصفائی ستھرای سے متعلق، ماں اور بچے کی دیکھ بال ، این ایس وی، آڈولوسینٹ ہیلتھ کیر، اور سرکاری اسکیموں سے متعلق جیسے این ایچ ایم، آر بی ایس کے، جے ایس وای، جے ایس ایس وغیرہ جانکاری دی گی اور لوگوں کو تلقین کی کہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔ اسکے علاوہ آیوش مان بھارت کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔انہیں بتایاگیا آیوش مان بھارت کی اسکیم پورے ہندوستان میں چلائی جا رہی ہے جس سے قریب قریب دس کروڑ کنبوں کو اسکا فائدہ ہو گا اور بلاک کنڈی کے کم سے کم چالیس ہزار گھرانوں کو اسکا فائدہ ہو گا اس کے علاوہ محکمہ صحت کی پوری ٹیم بی ایم او کی نگرانی میں وہاں موجود تھی جس میںڈاکٹر روبینہ، ڈاکٹر عمران ، ڈاکٹر غلام قادر، ڈاکٹر فاروق طانترے، معسود ملک، محمد رفیق فارماسسٹ، محمد اجاز کونسلر، محمد فاروق ملک لیب اسسٹنٹ، رام کالی، آشا کوچر ایف ایم پی ایچ ڈبلیو، محمد منیر بی ایچ ڈبلیو، محمد اشفاق، محمد رفیق، نظیر حسین کے علاوہ وہاں کے محمد یونس اور جی کارکن وجاید چوہدری اور سرپنچ پنجناڑہ نجمہ بیگم بھی وہاں موجود تھے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ایسا کیمپ پہلی بار منعقد ہوا جس کیلئے انہوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور عوام نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے ایسے مزید کیمپ آئندہ بھی منعقد کروائے جائیں تاکہ عوام کو در در کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیں ۔آخر میں سر پنچ پنجناڑہ نے آے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔