ڈنگڈور میں پاور پروجیکٹ تعمیر کررہی کمپنی

عاصف بٹ
 کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے علاقہ ڈنگڈورو میں پاور پروجیکٹ تعمیر کررہی کمپنی جے پرکاش کے رہائشی کوارٹر میں بعد دوپہر آگ کی ہولناک واردات میں مزدوروں کیلئے بنائے گئے دو کوارٹر مکمل طور جل کر خاکستر ہوگئے۔ تفصیلات کے کمپنی کے ساتھ کام کررہے مزدروں کیلئے بنائے گئے رہایشی کوارٹر میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی جسکے سبب چھ دیگر کوارٹروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا جبکہ کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہ ملی ۔اگرچہ فوری طور اگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکاتاہم مقامی لوگوں نے کمپنی پر مزدروں کیلئے حفاظتی انتظامات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کمپنی کے پاس آگ بجھانے کے آلات دستیاب نہیں ہیںاور اگرشبانہ واردت رونما ہوتی تو جانی نقصان ہوتا ۔