ڈسٹرکٹ کورٹ اودھم پور میں 2 روزہ کووڈ ٹیکہ کاری مہم اختتام پذیر

ادھم پور // ضلع کورٹ کمپلیکس ادھم پور میں دو روزہ کووڈ ٹیکہ کاری مہم اختتام پذیر ہوئی جس میں 18سے44سال کی عمر کے جوڈیشل افسران ، عدالتی ملازمین اور وکلاء کوویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ یہ مہم چیئرمین ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی اْدھم پور یش پال بورنی (پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) کی ہدایت کے تحت اور سکریٹری ڈی ایل ایس اے ادھم پور (سب جج) رجنی شرما کی مجموعی نگرانی میں کی گئی۔ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے چیف میڈیکل آفیسر ادھم پور ڈاکٹر کے سی سی ڈوگرہ کی رہنمائی میں یہ ٹیکہ کاری کروائی۔اس مہم کے دوران جوڈیشل افسران ، جوڈیشل اسٹاف ، ایڈوکیٹس اور میڈیا افراد کو تمام ایس او پیز پر عمل کرکے کوویشیلڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔اس ٹیکہ کاری ٹیم کی سربراہی ضلعی انتظامیہ کے افسران ،ڈاکٹر پونم کھجوریا ، نوڈل آفیسر زون جگانو ڈاکٹر پریانکا ایم ایل ایچ پی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کررہے تھے۔