ڈریکٹر اربن اینڈ لوکل باڈیز نے پونچھ ٹائون ہال کا دورہ کیا

پونچھ//ڈریکٹر اربن اینڈ لوکل باڈیز نے پونچھ ٹائون ہال کا دورہ کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ چیئر مین میونسپل کمیٹی پونچھ ایڈوکیٹ سنیل کمار شرما اور وارڈ کونسلر امتیاز سلاریہ اور دیگرکونسلر بھی موجود رہے جنہوں نے موصوف کو بتایا کہ یہ ٹائون ہال پونچھ میں آثار قدیمہ کا ایک نادر نمونہ ہے جس میں عرصہ دراز تک بڑی بڑی تقریبات منعقد ہوتی رہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ2005میں آئے زلزلوںکے دوران دیگر تاریخی عمارتوں کے ساتھ ساتھ اس عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا جس کے بعد اس عمارت کے ایک حصے کی مرمت ہو چکی ہے جس میں آج میونسپل کونسل کا دفتر قائم ہے لیکن عمارت کا اصلی حصہ یہ ہال ہے جس کی مرمت کا کام کیا جانا ہے۔ڈریکٹر اربن اینڈ لوکل باڈیزنے ٹون ہال کا مکمل معائینہ کرنے کے بعد متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے لوازمات مکمل کر کے ٹون ہال کی تزئین او آرائش کے لئے ٹینڈرز جاری کریں تاکہ آثار قدیمہ کی یہ عمارت دوبارہ اپنی اصل شکل اختیار کرے۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے وارڈ  نمبر 4پونچھ کے کونسلر امتیاز احمدسلاریہ نے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ اس تاریخی عمات کی مرمتی کا کام جلد شروع ہو گا۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی عمارت ہے جس کا تحفظ کر کے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں تک پہنچانا ہوگا۔