جاوید اقبال
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کی سرحدی تحصیل منکوٹ کے علاقہ بلنوئی سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو پولیس نے ڈرون سمیت اپنی تحویل میں لے کر انکوائری شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل منکوٹ کی پنچائیت بلنوئی کے دو نوجوان، جن کی شناخت محمد جاوید اُور حق نواز کے طور پر ہوئی ہےاور جو دونوں بھائی ہیں اور کشمیر میں مزدوری کرتے ہیں، اُنکے پاس سے پولیس چوکی منکوٹ کی ٹیم نے دو ڈرون ضبط کر کے اپنی تحویل میں لے کر مزید انکوائری شروع کر دی ہے۔ یہ دونوں نوجوان سرحدی علاقہ کے اندر ڈرون ہوا میں اڑا کر فوٹو بناتے تھے اور شک کی بنیاد پر پولیس نے اُنکو اپنی تحویل میں لے کر مزید انکوائری شروع کر دی ہے۔ اِس سلسلہ میں جب ایس ایچ او مینڈھر سے رابطہ کیا گیا تُو اُنکا کہنا تھا کہ یہ اُنہوں نے کشمیر میں آن لائن منگائے تھے کسی اپنے کام کیلئے اُور جب پولیس کو پتہ چلا تو ہم نے اُنکو اپنی تحویل میں لے کر مزید انکوائری شروع کر دی ہے۔