ڈاکٹر پرویز کول ڈائریکٹر سکمز تعینات

سرینگر //جموں و کشمیر انتظامیہ نے ڈاکٹر پرویز احمد کول کو بطور ڈائریکٹر سکمز تعینات کیا ہے۔ سرکار کی جانب سے 31دسمبر 2021کو جاری کئے گئے حکم نامہ 1387(GAD)2021میں کہا گیا ہے کہ سکمز صورہ گورننگ باڈی چیئرمین ( لیفٹیننٹ گورنرجموں و کشمیر) نے شعبہ جنرل میڈیسن کے سابق پروفیسر ڈاکٹر پرویز احمد کول کو سکمز صورہ میں بطور ڈائریکٹر تعینات کیا ہے اور وہ یکم جنوری 2022سے اپنے عہد سنبھالیں گے۔ڈاکٹر پرویز احمد کول نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر سے سال 1984میں ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کی اور سال 1988میں سکمز صورہ میں تعینات ہوئے۔ ڈاکٹر پرویز احمد کول سے سال  1988میں سکمز صورہ میں مختلف عہدوں پر کام کرنے ہوئے کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کئے ہیں۔وہ 31مارچ 2021کو ریٹائر ہوئے ہیں۔