ڈاکٹر فاروق کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعتہ الوداع کے موقع پر درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نماز جمعہ بھی ادا کی۔ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر اللہ تعالیٰ سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے طفیل جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا اور ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ کشمیر کو موجودہ چیلنجوں میں سرخرو ہونے کے لئے دعا کی۔انہوں نے وہاں لوگوں کے ساتھ بھی بات کی اور ایام متبرکہ کے دوران جموں وکشمیر کے عوام کی خوشحالی اور امن و سکون اور عافیت کی زندگی کیلئے خصوصی دعائوں کااہتمام کریں ۔