ڈاکٹر فاروق نے درگاہ حضرت بل نمازِ جمعہ ادا کی

سرینگر//صدرِ نیشنل کانفرنس و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے  آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور وہیں نماز جمعہ بھی ادا کی۔ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، جموں وکشمیر کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی ، دونوں پڑوسی ممالک کے لوگوں کی خوشحالی و فارغ البالی اور جموں وکشمیر کے عوام کی فتح و نصرت کیلئے دعا کی۔ انہوں نے فرزندانِ توحید سے اپیل کی کہ وہ آج کے بابرکت شب کے دوران عالم اسلام کی فتح نصرت اور جموںوکشمیر کے لوگوں کو درپیش موجودہ چیلنجوں سے نجات کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔ اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے باغات برزلہ جاکر مرحوم عبدالرحمن نندا (سابق آئی جی پولیس) کے گھر جاکر وہاں سوگواران کیساتھ تعزیت کی ڈھارس بندھائی۔ اس موقعے پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے گئے۔