ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے نئے صدر کا حلف اٹھایا

 
اسلام آباد // ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے 13 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا یا۔ اس سلسلے میں ایوان صدر میں ایک مختصر سی تقریب منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے انہیں حلف دلا یا ۔ لیکن مسلم لیگ ن نے اس تقریب میں احتجاج کے طور پر حصہ نہیں لیا جب کہ وزیراعظم عمران خان کے علاوہ فوجی سربراہ جنرل قمر باجوا اور چاروںصوبوں کے وزرائے اعلی نے حصہ لیا ۔ ڈاکٹر علوی ممنون حسین کی جگہ صدر بن گئے ہیں۔تقریب میں مختلف ممالک کے سفراء،سعودی عرب کے وزیر اطلاعات اور چین کے وزیر خارجہ بھی تھے۔ وہ شروع سے ہی تحریک انصاف پارٹی کے ساتھ جڑے رہے اور پیشے سے دانتوں کے ڈاکٹر ہیں۔ طالب علمی کے زمانے سے ہی وہ سیاست میں سرگرم رہے۔ اور انہیں لاہور میں ایک احتجاج کے دوران بازو پر ایک گولی بھی لگی ہے۔ وہ دو بار تحریک انصاف پارٹی کے ٹکٹ پرقومی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے۔