منڈی//سابق ممبر قانون ساز کونسل اور ریاستی وقف کونسل بورڈ کی ممبر ڈاکٹر شہناز گنائی نے تحصیل منڈی کی مختلف عیدگاہوں اور مساجد کا دورہ کر کے عید انتظامات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ عیدگاہوں اور مختلف مساجد کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ تحصیل انتظامیہ کے آفسران بھی موجود تھے ۔انہوںنے عیدگاہ اعلی پیر میں نماز عید کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جایزہ لیا جس کے بعد وہ مرکزی جامعہ مسجد رضایے مصطفیٰ منڈی اور مدرسیہ رضاِ مصطفیٰ منڈی کا بھی دورہ کر کے انتظامات کا جایزہ لیا۔انہوں نے تحصیل انتظامیہ کے تمام آفسران کو احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عید کے ایک روز قبل ہی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیں تاکہ عید کے دن فرزندان ِ توحید کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔موصوفہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ بجلی پانی راشن اور تیل خاکی مناسب مقدار میں عوام کو فراہم کیا جائے ۔اس موقعہ پر موصوفہ کے ہمراہ مولانا سید شاہد بخاری، جماعت رضاِ مصطفیٰ کے صدر سید مسرت حسین شاہ، ڈاکٹر غلام عباس ہمدانی، ماسٹر امیر دین ہمدانی، مولانا الطاف حسین، عبدلحد بٹ کے علاوہ متعدمذہبی رہنما بھی تھے۔