ڈاکٹر شہزاد نے منکوٹ کے سرحدی گائوںساگرہ کا دورہ کیا

مینڈھر//ماہر تعلیم ڈاکٹر شہزاد احمد ملک نے مینڈھر کی سرحدی تحصیل منکوٹ کے ساگرہ علا قہ کا دورہ کر کے سرحدی علا قوں میں رہائش پذیر لوگوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا ۔ساگرہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران مقامی لوگوں نے فائرنگ کے علا وہ دیگر بنیادی سہولیات کی قلت کے بارے میں اپنی شکایت درج کر وائی ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ ملک کی تقسیم کے بعد ابھی تک سرحدی علا قوں میں رہائش پذیر عوام کو بنیادی سہولیا ت فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سرحدی علا قوں میں فائرنگ کی وجہ سے مقامی لوگوں کو اکثر نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن انتظامیہ کی طر ف سے رابطہ سڑکوں کیساتھ ساتھ ان علا قوں میں ایمبو لینس سروس فراہم نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرحدی علاقوں کا تعلیمی نظام بھی خستہ حالی کا شکا ر ہو چکا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ کے آفیسران ان علا قوں کا رخ ہی نہیں کرتے ۔اس کے علا وہ بنکروں کی تعمیر بھی گھروں سے دور کی جارہی ہے جو کہ عوام کیلئے فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتی ۔ڈاکٹر شہزاد ملک نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کے مطالبات کے سلسلہ میں ضلع انتظامیہ سے بات چیت کی جائے گی۔