ڈاکٹرشہنازگنائی کادیگوارکادورہ

پونچھ//نیشنل کانفرنس لیڈوسابق ایم ایل سی ڈاکٹرشہنازگنائی نے پونچھ کے علاقہ دیگوارکادورہ کرکے لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس دوران لوگوں نے ڈاکٹرشہنازگنائی کادیگوارپہنچنے پروالہانہ استقبال کیااوربڑی عوامی میٹنگ کے دوران انہیں لوگوں کودرپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔لوگوں نے بتایاکہ بجلی،پانی کی عدم دستیابی اور سڑکوں کی خستہ حالی وغیرہ سے متعلق مسائل کواُجاگرکیاگیا۔ ڈاکٹرشہنازگنائی نے کہاکہ لوگوں کے مسائل کے ازالہ کیلئے ہرممکن کوششیں کی جائے گی ۔خواتین نے بتایاکہ ایس بی ایم مہم توچلائی جارہی ہے لیکن یہاں پربیت الخلاء تعمیرنہیں کیے گئے ہیں جبکہ ضلع کوکاغذوں میں کھلے میں شوچ سے پاک قراردیاجاچکاہے۔عوامی میٹنگ کے دوران شہنازگنائی نے مسائل کواطمینان کوسنااوریقین دہانی کرائی کہ ان کاازالہ کرایاجائے گا۔