ڈائٹ ڈوڈہ کے زیراہتمام بیداری پروگرام اختتام پذیر

 ڈوڈہ//ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈٹریننگ ڈوڈہ کے زیراہتمام ضلع بھرکے اساتذہ کیلئے منعقدہونے والے بیداری پروگرام اختتام پذیرہوگئے ہیں۔اس سلسلے میں ڈائٹ ڈوڈہ  کی جانب سے اساتذہ کیلئے ٹھاٹھری اوربھلیسہ میں ایک روزہ بیداری پروگراموں کاانعقاد کیاگیاجن میں زون بھلیسہ، ٹھاٹھری، گندنہ اوربٹھیاس کے اساتذہ نے شرکت کی۔ضلع بھرکے ٹیچروں کوتربیت دینے کی غرض سے گزشتہ تین ہفتوں سے مختلف بیداری پروگراموں کے دوران 400 سکولوں کے سربراہوں اور1400ٹیچروں کوتربیت دی گئی ۔بیداری پروگراموں میں اساتذہ کوحال ہی میں سرکاری سکولوں میںمعیارتعلیم بلندکرنے کے حوالے سے اساتذہ کیلئے جاری ہوئے 30نکاتی رہنماخطوط کے بارے میں تفصیلی طورپرآگاہی فراہم کی گئی۔اس موقعہ پر ٹیچروں میں سبق منصوبہ بندی ،مستقل حاضری ،ٹی ایل ایم اوربلیک بورڈ کاموثراستعمال وغیر ہ کے بارے میں بتایاگیا۔اس موقعہ پرلال حسین نے ٹیچروں پرزوردیاکہ وہ تندہی سے فرائض منصبی کوانجام دیں اورطلباکی شاندارشخصیت سازی کافریضہ نبھائیں۔اس دوران پروازاوروکرم شیلانے تربیتی موڈیولزکے بارے میں شرکاکوموثرڈھنگ سے جانکاری دی۔پروازاحمدنے تربیتی موادبشمول کتابیں اورچارڈ پروازٹیم کے ممبران میں تقسیم کیا۔