ڈائٹ ڈوڈہ کی جانب سے پروگرام کا اہتمام

ڈوڈہ//انسپائرڈ وارڈ (مانک) ایگزبشن 2018کی جانب سے طلاب کے چھپے ٹیلنٹ کو باہر لانے اور اُن میں سائنسی تخلیق کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گرلز ڈوڈہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔چیف ایجوکیشن افسر محمد شریف اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے،  جنھوں نے تمام ماڈلوں کا معائینہ کیااور کشتواڑ،رام بن اور ڈوڈہ اضلاع کے طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔تبادلہ خیال کی نشست کے دوران انہوں نے طلاب سے ماڈلوں سے متعلق سوالات پوچھے۔ پروگرام میں پرنسپل ڈائٹ ڈوڈہ اوم پرکاش نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی۔ضلع ڈوڈہ کے متعدد سکولوں نے14ماڈل نمائش میں رکھے۔پروگرام کے اختتام پر سی ای او نے پرنسپل ڈائٹ اوم پرکاش ، ایچ او ڈی ڈائٹ سدیش کمار رینہ و دیگران کی موجودگی میں شرکت کرنے والے طلاب میں مومینٹو اور اسناد بھی تقسیم کئے۔پروگرام کا اختتام لیکچرار ڈائٹ ڈوڈہ پرشوتم سنگھ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔