پونچھ//ڈائٹ پونچھ میں تین روزہ آن لائن ریفریشر کورس / ورکشاپ کا اختتام ہوئی ۔اس ورک شال میں 110 سے زائد اساتذہ نے ضلع کے تمام زونوں سے شرکت کی۔ واضح رہے کہ پونچھ میں ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی کی ہدایت پر یہ ورکشاپس جاری ہیں جوجوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی ، پرنسپل ڈائٹ پونچھ اور سینئر فیکلٹی ممبران کی نگرانی میں منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ شرکاء کو سائنس کی تعلیم مزید موثر بنانے کے لئے میدان ہموار کیا جاسکے ۔ منموہن سنگھ کورس کوآرڈی نیٹر نے کشمیر عظمیٰ سے کورس کی کارروائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پرنسپل ڈائٹ پونچھ گلزار احمد قادری ، وائس پرنسپل ایس خوشیندر سنگھ اور فیکلٹی ممبران اور ریسورس پرسنز کے مکمل کا تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔انھوں نے ٹیکنیکل ٹیم کے اجے مینی ، ڈی آر جی وسیم قاضی اور عمران خان ممتاز بھٹ آسٹ سمگرا اور زونل ایجوکیشن آفیسرز کو تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے تمام اساتذہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیںجنہوں نے اس ورکشاپ میں شرکت کر کے تبادلہ خیال کر کے اسے کامیاب بنایا ۔ اس موقعہ پر ریسورس پرسن مسٹر یوگل شرما ، ایس تیجندر سنگھ ، مسٹر نصرت شاہ ، ایس جتیند؛لرپال
سنگھ ، مسٹر امتیاز مغل ، مسٹر مظفر حسین ڈی آئی ای ٹی ، ایس بلوندر سنگھ ،خوشیندر سنگھ نائب پرنسپل موجود رہے۔