سرینگر//فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے بدھ کولداخ پہنچ گئے جہاں وہ مشرقی لداخ کی فلک بوس پہاڑیوں پر چین کے ساتھ لگنے والی سرحد پر فوجی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
فوجی سربراہ کا یہ دورہ بیجنگ کے ساتھ گذشتہ سات ماہ کے زیادہ عرصہ سے جاری فوجی تناﺅ کے بیچ ہورہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جنرل نروانے ریچن لا علاقے میں اگلی چوکیوں پر بھی گئے اور حقیقی کنٹرول لائن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت کی50ہزار سے زیادہ فوج پوری جنگی تیاریوں کی حالت میں لداخ خطے میں تعینات ہے جہاں اُنہیں سخت موسمی حالات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
چین نے بھی علاقے مین کم و بیش اتنی ہی تعداد میں فوج تعینات کر رکھی ہے۔
مذکورہ علاقے میں رواں برس کے ماہ مئی سے دونوں ممالک کے مابین شدید فوجی تناﺅ جاری ہے۔