بیجنگ//چین نے سات ممالک کے گروپ (جی سیون) کو واضح طور پر متنبہ کیا ہے کہ وہ دن ختم ہو چکے ہیں جب ’چھوٹے‘ ممالک کے گروپ دنیا کی قسمت کا فیصلہ کرتے تھے۔ چین نے اتوار کو اپنے اس بیان کے ذریعے امیر ترین جمہوریتوں کو نشانہ بنایا ہے جنہوں نے بیجنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھے کام کرنے کی کوشش کی ہے۔
چین کیخلاف سرمایہ کاری منصوبہ
لندن //چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو محدود رکھنے کے لیے جی سیون ممالک نے غریب ممالک میں سرمایہ کاری کے ایک منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ترقی یافتہ ریاستوں کے گروپ جی سیون کے رکن ممالک نے غریب ممالک میں بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے لیے ایک وسیع تر منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔