سرینگر//چیف ویجی لنس کمشنر ( سی وی سی) پی ایل گپتا نے کل یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ کو آرگنائزیشن کی سرگرمیوں اور اس کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریف کیا۔اس موقعہ پر ویجی لینس کمشنر( وی سی) غضنفر حُسین بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے سی وی سی اور وی سی سے کہا کہ وہ ادارے جو کہ ریاست میں رشوت ستانی پر قدغن لگانے کے اہم رول ادا کرسکتا ہے، کو مزید متحرک بنانے کے لئے اقدامات اُٹھائیں۔دریں اثناء2017 کے آئی اے ایس بیچ کے افسروں جنہیں جے اینڈ کے کاڈر الاٹ ہوا ہے،نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔ان پروبیشنرز نے گذشتہ ماہ ریاست میں جوائن کیا تھا اور جو انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ( آئی ایم پی اے آر ڈی ) میں خصوصی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔تبادلہ خیال کے دوران وزیر اعلیٰ نے اُمید ظاہر کی کہ ریاستی انتظامیہ میں مزید نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شامل ہونے سے حکمرانی کے نظام میں مزید بہتری آئے گی اور عوام کو مزید راحت رسانی نصیب ہوگی۔محبوبہ مفتی نے آئی اے ایس پروبیشنروں کو ریاست میں اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈی جی امپارڈ لوکیش جھا بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔