عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//چیف سیکریٹری اَتل ڈولو کا اِس ماہ کے اوائل میں عہد ہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار سرینگر سول سیکرٹریٹ پہنچنے پر سینکڑوں ملازمین نے والہانہ اِستقبال کیا۔بدھ کی سہ پہر سرینگر پہنچنے پر سیکرٹریٹ کے احاطے میں سینکڑوں ملازمین نے استقبال کیا جو ان کے ساتھ اُن کے دفتر کے چیمبرمیں اِجتماعی طور پر گئے ۔بعد ازاں ،اُنہوں نے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اوراُنہوں نے وہاں مختلف محکموں میں کام کرنے والے ملازمین سے اِستفساری گفتگو کی۔ اُنہوں نے ان کے کاموں اور سرکاری کام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے ان سے دستیاب دیگر سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔چیف سیکرٹری نے متعدد وفود کی شکایات بھی سنیں اور ان کے جلد از جلد حل کے لئے موقعہ پر ہدایات دیں۔