اننت ناگ//چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ کو حکومت کے واضح ہدایت پر عمل نہ کرنے کے سبب معطل کیا گیا ہے ۔حکومت نے اساتذہ اور طلاب کے تناسب کو صحیح ڈھنگ میں نہ رکھنے کے پیش نظر سی ای او اننت ناگ کو فوری طور پر معطل کیا ہے ۔سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر پرنسپل سیکریٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹراصغر سامون نے لکھا ،’’یہ جان کر حیرت ہوئی مڈل اسکول مونگہال اننت ناگ میں 15اساتذہ اور13طلاب ہیں،جو نہیں پڑھاتے ہیں، وہ رحم کے مستحق نہیں ‘‘۔اُنہوں نے لکھا کہ ڈائریکٹر اسکول وضاحت کرے کہ آفیسر مذکورہ نے ایل جی کی ہدایت کے باوجود اساتذہ کی تعیناتی کو معقول کیوں نہیں بنایا ہے۔