مینڈھر//مینڈھر کے سخی میدان علاقہ میں پیر بابا چھوٹے شاہ کا تین روزہ عرس پاک بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔اس عرس میں خطہ پیر پنچال سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر ختمات شریف کا اہتمام کرنے کیساتھ ساتھ دینی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔ایڈمنسٹریٹر اوقاف شہزاد خان نے بتایا کہ اس تین روزہ عرس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی جبکہ علماء اور مذہبی اسکالروں کی ایک بڑی تعداد نے اُمت کو دینی تعلیم کے علا وہ رسول پاک ﷺ کی جانب سے بتائے گئے راستے پر چلنے کی تلقین کی ۔اس موقعہ پر ریاستی جموں وکشمیر میں امن و امان کی صورتحال قائم رہنے اور ریاستی و ملکی تعمیر و ترقی کیلئے دعائیں بھی کی گئی ۔ایڈ منسٹر یٹر اوقات نے عوام کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ بچوں کو دینی تعلیم کی جانب راغب کریں تاکہ وہ منشیات و دیگر غیر قانونی کاموں سے دور رہیں ۔