جاوید اقبال
مینڈھر//منکوٹ تحصیل کے چھجلا علاقہ میں ایک ہی فیملی کے درمیان زمینی تنازعہ کو لے کر جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین لوگ زخمی ہو گئے جن کا علاج سب ضلع ہسپتال مینڈھر چل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منکوٹ تحصیل کے چھجلا علاقہ میں زمینی تنازعہ کو لے کر ایک ہی فیملی کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس میں دو خواتین سمیت تین لوگ زخمی ہو گئے جن کی شناخت محمد اعظم ،سعیدہ کوثر اور نیلوفردوس کے طور پر ہوئی ہے۔جھگڑے کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگ موقعہ پر جمع ہو گئے اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے ۔محمد اعظم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محمد شبیر جان بوجھ کر انکی ملکیتی زمین میں مداخلت کرتا ہے اور بار بار لڑائی جھگڑا کرتا ہے اور اس سے قبل بھی اُن پر پولیس تھانہ مینڈھر میں مقدمہ درج ہے اور گذشتہ روز بھی ان سے جھگڑا کیا اورانہیںبے رحمی سے مارا ۔انہوںنے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ اور ایس ایس پی پونچھ سے ایپل کی کہ انکے ساتھ اِنصاف کیا جائے ۔اِس سِلسلہ میں پولیس نے مزید انکوائری شروع کر دی ہے ۔