کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے علاقہ مڑواہ میں دلخراش واقعہ رونما ہوا جس میں 7سالہ بچہ گھر کے قریب مکان کی چھت سے برف گرنے کے سبب جاں بحق ہوا۔ یہ واقعہ مڑواہ کی تلر پنچایت میں اتوار کی شام چھ بجے اس وقت پیش آیا جب سات سالہ متعارف شبیر ولد شبیر احمد لوہار اپنے گھر کے باہر تھا کہ اچانک چھت پر جمع برف کا بڑا تودہ اسپر گر پڑا اور وہ اسکے نیچے دب گیا۔ گھر والوں نے اسکی تلاش کی اور جسکے بعد کافی مشقت کے بعد اسے برف کے نیچے سے نکالا گیا لیکن تب تک اسی موت رونما ہوچکی تھی۔ حادثہ کی خبر سنتے ہی علاقہ میں صف ماتم بچ گیا۔ واضح رہے کہ علاقہ میں گزشتہ دنوں بھاری برفباری ہوئی تھی جبکہ اس وقت بھی علاقہ میں 2فٹ کے قریب برف جمع ہے۔