سرینگر//چھانہ پورہ میں پولیس نے سمگلر کو گرفتار کرکے نشیلی ادویات ضبط کی۔ انچارج پولیس پوسٹ چھانہ پورہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ناکہ لگایا جس کے دوران ارشید احمد ڈار ولد غلام محمد ساکنہ چھانہ پورہ کو روک کر تلاشی لی گئی۔ پولیس بیان کے مطابق مذکورہ شہری سے کوڈین پاسیٹ کی 9بوتلیںاور نشیلی ادویات کے 12سٹرپ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 147/2018کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔