کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے چھاس علاقہ میں ’’تعلیم کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔لیکچر کے دوران کہا گیا کہ تعلیم سے مراد ہر ایک کی زندگی میںبہت کُچھ کیونکہ اس سے ہماری سیکھنے کی جانکاری اور ہنر میں سہولیت ہوتی ہے۔لیکچر کے دوران تعلیم کے متعددمراحل جیسے کہ پرائمری، سیکنڈری ،ہائر سیکنڈری تعلیم ، بزرگوں اور والدین کا بچوں کی تعلیم میں رول، اور اچھی تعلیم کے فوائد پر جانکاری دی گئی۔ اس دوران تعلیم کے ذریعہ سے کسی کی طرز زندگی بدلنے اور سوچنے اور گرل چائلڈ کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا گیا۔لیکچر میں کل ملا کر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چھاس کے53طلاب نے جوش و خروش سے شرکت کی۔لیکچر میں طلاب نے خاص دلچسپی دکھائی اور انہوںنے اعتراف کیا کہ تعلیم ہر ایک کو مہیا ہونی چاہیے۔طلاب نے فوج کی جانب سے ایسے اہم موضوع پر لیکچر منعقد کرنے کی ستائش کی اورکہا کہ لیکچر سے طلاب اور والدین کو بہت فائدہ ہوگا۔