شوکت حمید
سرینگر//قانون ساز اسمبلی میں خصوصی حیثیت اورآئینی ضمانتوں سے متعلق قرارداد کی منظوری پر ہنگامہ آرائی کے بیچ بی جے پی کے رکن اسمبلی شام لال شرما کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس نے 1947سے تخریبی کردار ادا کیا ہے۔چاہ ِایوان میں قرارداد کی منطوری کے خلاف احتجاج کے دوران بی جے پی ممبران نےجہاں سپیکر کو نشانے پر رکھا وہیں انہوںنے قرارداد لانے پر نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری کو بھی نہیں بخشا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی شام لال شرما کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس نے 1947سے تخریبی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے نائب وزیر اعلی سریندر سنگھ چودھری کو ’جموں کا جئے چند‘ کہا اور ’’جے شری رام،پاکستانی ایجنڈا نہیں چلے گا،5 اگست زندہ باداوراینٹی نیشنل ایجنڈا نہیں چلے گا‘‘جیسے نعرے لگا تے ہوئے سیکریٹری اسمبلی کے میز پر بیٹھ خود سپیکر بنتے ہوئے اسمبلی کی فرضی کارروائی چلائی۔