حسین محتشم
پونچھ// ضلع پونچھ میں بڈھا امرناتھ یاترا سے قبل چنڈک تا منڈی سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے۔بتا دیں کہ اس علاقے میں سڑک کی خستہ حالت تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے۔مقام شہریوں کی جانب سے بارہا سڑک کے مرمت کا مطالبہ کرنے کے بعد بھی اس سڑک پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی تھی لیکن اب جب بڈھا امرناتھ یاترا ہونے جا رہی ہے تو انتظامیہ کی جانب سے اس سڑک کے لیے وافردقومات واگزار کر کے اس کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے جس سے علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں نے ضلع انتظامیہ ، محمکہ آر اینڈ بی اور دیگر متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا۔مقامی باشندوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چلو بڈھا امرناتھ کے بہانے ہی صحیح ہمارے مسائل کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کے اقدامات کی بھی سراہناکی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سڑک کی مرمت معیاری طریقے سے انجام دیا جائےگی۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بڈھا امرناتھ یاترا کے دوران ہر سال سڑک کی مرمت کی جاتی ہے لیکن وہ اتنی ہی دیر ٹکتی ہے جتنی دیر بڈھا امرناتھ یاترا ہوتی ہے اس کے بعد سڑک کی وہی حالت ہو جاتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار ایسا نہیں کیا جائے گا معیاری طریقے سے کام انجام دیا جائے گا تاکہ کچھ دیر کے لیے سڑک ٹھیک حالت میں رہے۔