اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی کے چندن واڑی زون میں ایک سرکاری سکول منگل کو دوسرے روز بھی بند رہا کیونکہ سکولی عمارت برفباری کی وجہ سے تباہ ہوگئی تھی۔ اوڑی کے چندن واڑی زون میں چونا والی کلساں چھولاں نامی گائوں میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت ایک ماہ قبل بھاری برفباری کی وجہ سے تباہ ہو گئی اور طلاب کیلئے بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے مگر اِس عمارت کی ابھی تک مرمت نہیں کی گئی۔سکولی عملے کے مطابق اْنہوں نے اس سلسلے میںحکام کو آگاہ کیا ہے ۔زونل ایجوکیشن آفیسر چندن واڑی اوڑی محمد مقبول شاہ نے بتایا کہ انہیں اس بات کی علمیت نہیں ہے کیونکہ انہوں نے حال ہی میں چندواڑی کا چارج سنبھالا ہے ۔