اشرف چراغ
کپوارہ// یوم چنار کے موقع پر ضلع انتظامیہ نے چنار کے عظیم درخت کی ثقافتی اورماحولیاتی اہمیت کا اجاگر کرتے ہوئے بڑے جوش و خروش کے ساتھ یوم چنار منایا، تاہم ماہرین نے ان چنار کے درختو ں کے ساتھ چھیڑ خوانی کو خطرے کی گھنٹی قرار دیا ۔کپوارہ ضلع کے مختلف علاقوں میں چنار کے درخت پائے جاتے ہیں جن میں کلنگام ،براری پورہ ،چھو ٹی پورہ ،سگی پورہ یونسو ،لنگیٹ اور گناہ پورہ شامل ہیں ۔مقامی لوگو ں نے بتایا کہ ان چنار کے درختو ں پر اشتہارات اور پوسٹروں ،بینرو ں کو کیلو ں سے لگانے کا رواج اب عام بن گیا ہے جس کی وجہ سے ان تاریخی درختوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ماحولیاتی ماہر ین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات درختو ں کے عروقی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں کیونکہ کیل لگانے سے کیڑوں اور سوکھنے کا خطرہ لاحق ہے اور سنگین صورتوں میں یہ چنار کے درخت ختم ہو سکتے ہیں ۔علاقہ کے ایک بزرگ شہری نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو اس نقصان کو روکنے کے لئے سخت قوانین نا فذ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ چنار کشمیر کی شنا خت کا حصہ ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ چنار کشمیر ثقافت کا ایک انمول حصہ ہے اور ہمیں آج بھی شدید گرمیو ں میں اس کا سایہ فرحت بخشتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں ان چنار کے درختو ں سے ایک دلفریب منظر دیکھنے کو ملتا ہے کیونکہ چنار کا درخت اپنی قدو قامت اور حسن کی وجہ سے منفرد مقام رکھتا ہے ۔انہو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طور ان علاقوں میں پائے جانے والے چنار کے درختو ں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کریں اور کیل لگانے والو ں کے خلاف سخت کاراوائی عمل میں لائی جائے ۔واضع رہے 2018میں ا س قسم کے کام کو دیکھتے ہوئے صوبائی انتظامیہ نے چنار کے درختو ں پر پوسٹر وں ۔فلیکس بورڈوں کو کیلو ں سے لگانے پر مکمل پابندی عائد کی ہے جبکہ قانونی ماہر ین کا مانناہے کہ1980میں جمو ں و کشمیر فارسٹ ایکٹ کے تحت بغیر اجازت ان درختو ں کو نقصان پہنچانے یا تلف کرنے سے سختی سے منع کیا ہے تاہم ان قوانین کا نفاذکمزور ہے جس کی وجہ سے خلاف ورزیو ں کو نہیں رو کا جا سکتا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپورہ آیوشی سودھان نے یقین دلایا کہ خلاف ورزی کرنے والو ں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہو ں نے کہا کہ چنار کے درختو ں پر کیلو ں سے پوسٹر لگانے کے ذمہ ادرو ں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور متعلقہ ادارو ں کو ان چنار کے درختو ں پر لگائے گئے پوسٹرو ں اور بینرو ں کو فوری طور ہٹانے کی ہدایت دی ۔