سرینگر //وادی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کے بیچ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 1.4 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکان کو ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میدانی اور بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے ۔محکمہ نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 19فروری تک وادی کا موسم ’ بے ترتیب‘ رہے گا۔کبھی سورن بھی نکلے گا اور کبھی مطلع ابر آلود بھی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ 15فروری سے 19فروری تک اس بات کے امکانات ہیں کہ مختصر دورانیہ کیلئے ہلکی بارشیں اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔دور دور تک کہیں کہیں معمولی بارشہں اور زیادہ تر بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا زیادہ امکان ہے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ 15اور16فروری کی درمیانی شب اور 18و 19فروری کو اسی طرح کا موسم رہے گا البتہ وادی کے کسی بھی حصے میں بڑے پیمانے پر بارشیں یا برفباری نہیں ہونگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں دن اور رات دونوں کے درجہ حرارت میں مزید بہتری آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 1.4 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ گلمرگ میں منفی4.0 اورپہلگام میں منفی 3.4 درج کیا گیا۔کپوارہ میں شبانہ درجہ حرارت 0.5اور بارہمولہ میں 2.2درج کیا گیا۔