جموں //جموں کشمیرمیں بھاجپا کے صدر رویندررینہ نے کانگریس رہنمااور سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم کے دفعہ 370کوبحال کئے جانے کے مطالبے کیلئے شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین اور پاکستان کی بولی بول رہے ہیں اوراُس کے آئی ایس آئی اور نیکسلائٹوں کے ساتھ تعلقات ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس صدرسونیاگاندھی اور ان کے فرزند راہل گاندھی کو پی چدمبرم اور دگ وجے سنگھ جینے لیڈروں کو ’’ملک کے خلاف ‘‘بولنے کی اجازت دینے کیلئے قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کی پیٹھ میں چھُرا گھونپا ہے ۔دفعہ370نے جنگجویت،علیحدگی پسندی اور پاکستان نواز نظریہ کو فروغ دیااوریہ کشمیرمیں خون خرابے کی وجہ تھا۔ٹوئٹر پررینہ نے ایک ویڈیون بیان میں کہا ،’’چدمبرم چینی صدر شی جنگ پنگ اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی بولی بول رہے ہیں ۔‘‘انہوں نے کہا کہ کانگریس کے خون میں ملک سے غداری کوٹ کوٹ کر بھری ہے ۔