یو این آئی
سری نگر//بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کشمیری پنڈت ملازم کی ہلاکت کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
یو این آئی اردو کو موصولہ بیان میں بھاجپا ترجمان نے بتایا کہ راہول بٹ چاڈورہ میں محکمہ مال میں تعینا ت تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حملے سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملی ٹینٹ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
بھاجپا ترجمان نے کہاکہ حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہئے۔