ارشاداحمد
بڈگام//چاڈورہ کے مضافات رنگ وار میں بدھ کو ریچھ کے حملے میں 55 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق چاڈورہ تحصیل سے ملحقہ علاقہ رنگ واری کے جنگل میں ریچھ نے 55 سالہ علی محمد گوجری ولد عبدالخالق ساکنہ بٹہ ورڈ سورسیار چاڈورہ پر حملہ کیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا ۔اس موقع پر اس کے چیخنے اور چلانے سے آس پاس موجود افراد نے اُسے ریچھ سے چھڑاکر فوری طور پر سب ضلع ہسپتال چاڈورہ پہنچایا جہاں سے اسے مزید علاج کے لئے صدر ہسپتال سرینگر منتقل کردیا گیا ۔